بشرا بی بی نے خون دینے سے انکار کر دیا
اڈیالہ جیل میں بشرا بی بی نے میڈیکل ٹیم کو طبی معائنے اورخون دینے سے انکار کر دیا ۔
اڈیالہ جیل میں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر فیصل سلطان کی نگرانی میں طبی ٹیم نے عمران خان کا چیک اپ کیا جبکہ پمز اسپتال کے عملے نے ضروری بلڈ ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے بھی حاصل کرلیے لیکن بشریٰ بی بی نے جیل میں طبی معائنے سے انکار کردیا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان اور عمران خان کے اصرار کے باوجود بشریٰ بی بی خون کے نمونے دینے کے لیے تیار نہ ہوئیں، جبکہ عمران خان کا طبی معائنہ عدالتی احکامات کی روشنی میں کیا گیا۔ عمران خان کے بلڈ ٹیسٹ پمز اسپتال کی لیبارٹری سے کرائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنا اور اہلیہ بشری بی بی کا طبی معائنہ شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان کی نگرانی میں کرانے کی درخواست کی تھی جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کو مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔
Comments are closed on this story.