پیپلز پارٹی کو خیبرپختونخوا میں مزید مستحکم بنانے کا فیصلہ
پارٹی رہنماؤں کا اجلاس 20 اور21 مئی کو گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگا، سید محمد علی شاہ باچہ
پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا کو مزید مستحکم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر صوبائی صدر نے گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔
صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچہ کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کا اجلاس 20 اور21 مئی کو گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ جس کے لئے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا نے مختلف اضلاع کے عہدیداران کے لئے شیڈول جاری کر دیا ہے۔
اجلاس میں صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچہ کی زیر قیادت پارٹی کے امور کو معملات پر بحث ہوگی۔ مختلف ڈویژن کے اجلاسوں میں پی پی پی کے پی صوبائی کابینہ، سی ای سی ممبران، سابق صدور اور ڈویژن صدور شریک ہوں گے۔
PPP
Bilawal Bhutto Zardari
مقبول ترین
Comments are closed on this story.