Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی

تحریک انصاف نے طارق بشیر چیمہ کی رکینت معطلی اور زرتاج گل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا
اپ ڈیٹ 16 مئ 2024 06:48pm

زرتاج گل اور طارق بشیر چیمہ تلخ کلامی کا معاملہ تشدت اختیارکرگیا۔ تحریک انصاف کے اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ ملاقات کی ۔ ملاقات میں تحریک انصاف نے طارق بشیر چیمہ کی رکینت معطلی اور زرتاج گل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تاہم اسپیکر ایاز صادق کی کوششوں سے طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے معاملہ پر راضی نامہ ہوگیا۔

بجٹ سیشن سے قبل زرتاج گل اور طارق بشیر چیمہ تلخ کلامی پر تحریک انصاف کے اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ بات چیت کی ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے بجٹ سیشن کیلئے طارق بشیر چیمہ کی رکنیت معطلی کا مطالبہ کر دیا ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے طارق بشیر چیمہ سے فلور پر معافی کا مطالبہ کیا تو مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے فلور پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا کہا کہ اسپیکر چمبر میں ہی زرتاج گل سے معافی مانگنے کو تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے فلور پر معافی مانگنے کے ساتھ بجٹ سیشن سے معطلی کا مطالبہ کر دیا ۔ اسپیکر کی جانب سے طارق بشیر چیمہ کو چند دنوں کیلئے رکنیت معطلی کی یقین دہانی کروا دی۔

تاہم اسپیکر ایاز صادق کی کوششوں سے طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے معاملہ پر راضی نامہ ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق بشیر چیمہ فلور آف دا ہاؤس معافی مانگیں گے۔

واضح رہے کہ طارق بشیر چیمہ اپنی تقریر کے بعد زرتاج گل کی نشست کی طرف بڑھے تھے اور انہوں نے زرتاج گل کو کچھ نا زیبا الفاظ کہے تھے۔

طارق بشیر چیمہ کے زرتاج گل کو کہے الفاظ پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان بھڑک اٹھے تھے، سنی اتحاد کونسل کے اراکین طارق بشیر چیمہ کی طرف لپکے تھے۔ واقعے کے بعد ایوان میں پی ٹی آئی اراکین کے شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا ۔

تلخ کلامی معاملے پر زرتاج گل کا بیان

زرتاج گل نے تلخ کلامی معاملے پر تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے میرا ساتھ دیا میں انکا شکریہ ادا کرتی ہوں ، طارق بشیر چیمہ کو میرے ساتھ سیٹ ہر آکر ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، کسی کو بھی اجازت نھی مجھ سے کوئی بدتمیزی کرئے ۔

اصل خوشخبری یہ ہے کہ میرے لیڈر کی جھلک آج ہم سب نے دیکھی جتنا ہمارے مرد ایم این اے الیکشن لڑ کے آتے ہیں ہم خواتین بھی ووٹ کے طاقت سے جیت کر آتیں ہیں ۔

بیرسٹر گوہر خان کا ردعمل

آج بھی کل کی طرح اسمبلی کا اجلاس موخر کرنا پڑا ، ہماری کوشش ہے کہ اسمبلی کو اچھے ماحول میں چلائیں بعض اوقات ہمیں مجبور کیا جاتا ہے کبھی بلاول صاحب کبھی خواجہ آصف جملے کستے ہیں آج طارق بشیر چیمہ نے جو کچھ کیا آپکے سامنے ہیں۔

بیرسٹر گوہرکا مزید کہنا تھا کہ سب نے کہا ایسے الفاظ کہنا مناسب نہیں ہے اسپیکر صاحب کے کہنے پر طارق بشیر چیمہ نے معافی مانگی جسے ہماری بہن زرتاج گل نے قبول کیا ، کوئی بھی ممبر ایسے الفاظ استعمال کرے تو اسکے خلاف قانونی ایکشن ہونا چاہیے۔

National Assembly

Zartaj Gul