Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریلوے ملازمین کی انوکھی چوری، کوئلے سے بھری پوری بوگی اُڑا لی

کوئلہ منگوانے والی کمپنی نے انکوائری کرنے کی درخواست دے دی
شائع 16 مئ 2024 05:53pm

پاکستان ریلوے کے ملازمین کی انوکھی واردات سامنے آگئی ۔ ساہیوال پاور پلانٹ جانے والے کوئلے کی بوگی مبینہ طور پر چوری ہوگئی، ب

پاکستان ریلوے کے ملازمین کی انوکھی چوری کی واردات نے سب کو تشویش میں مبتلہ کر دیا ، ساہیوال پاور پلانٹ جانے والے کوئلے کی بوگی مبینہ طور پر چوری ہوگئی ۔

حکام کے مطابق بیرونی ممالک سے آنے والا کوئلہ پورٹ قاسم سے لوڈ ہوا لیکن ساہیوال پہنچنے سے قبل ہی کوٹڑی ریلوے اسٹیشن کے مقام پر کوئلہ غائب ہوگیا۔

واردات کی انوکھی منطق ریلوے حکام کی جانب سے سامنے آگئی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوئلہ بوگی میں سوراخ ہونے سے ضائع ہوگی، جبکہ منگوانے والی کمپنی نے انکوائری کرنے کی درخواست دے دی گئی ہے ۔

coal mine

COAL MINING