Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چاہے مجھےکرسی سے اتار دیں پھر بھی نوکریاں نہیں بیچوں گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

ایک فریق بات چیت کے لیے تیار ہی نہیں ہیں، تاریخ وہاں سےشروع ہوتی ہیں جہاں سےآدھا سچ شروع ہوتاہیں،سرفراز بگٹی
شائع 16 مئ 2024 05:40pm

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا لٹریچر فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ مجھے چاہے کرسی سے اتاردےپھر بھی نوکریاں نہیں بیچوں گا۔ بلوچستان کےلوگوں نےخود میرٹ کی خلاف ورزی کی ہے ۔ ہم دنیا کی واحد قوم ہے جس نے اپنے استاد کو قتل کیا۔

کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ لاہور سے کوئی پنجابی وزیراعلیٰ نہیں آیا، ہم بلوچستان کے لوگ اس کے ذمہ دار ہیں، ہم تاریخ وہاں سے شروع کرتے ہیں جہاں سے آدھا سچ بتایا جاتا ہے۔۔ بلوچستان کےلوگوں نےخود میرٹ کی خلاف ورزی کی ہے ۔ نوکریوں کی فروخت میں ملوث افراد کو کڑی سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بات کرنے سے معاملات ٹھیک ہوجائیں تو اس سے بڑی بات کیا ہوسکتی ہے، پاکستان کے قیام کی افغانستان نے مخالفت کی تھی، نوکریوں کی فروخت میں جو بھی ملوث ہے اس کو سزا دی جائے، ہم نے اپنے معاملات کو خود ٹھیک کرنا ہے، فاصلوں کو ڈائیلاگ اور گڈ گورننس سے کم کیا جاسکتا ہے۔ لیکن ایک فریق بات چیت کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔

سرفراز بگٹی نے لٹریچر فیسٹیول سے خطاب میں کہا کہ جس شخص نےماہرہ خان سےبدسلوکی کی ہے میں اسکی مذمت کرتا ہوں۔

mahira khan

sarfaraz bugti

Mir Sarfaraz Bugti

festivals