Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈرائی پروموشن: آپ کا آفس کس طرح کم پیسوں میں آپ کو بیوقوف بنا کر زیادہ کام لے رہا ہے؟ جانئے

کہیں آپ بھی کمپنیوں کی اس چالاکی سے بیوقوف تو نہیں بن رہے؟
شائع 16 مئ 2024 05:33pm

ہر دفتر میں پروموشن، انکریمنٹ جیسے الفاظ سننے کو ملتے ہیں۔ لیکن ملازمین کو آفس میں ہمیشہ ایک لفظ خوف دلائے رکھتا ہے اور وہ خوف ہے ’ڈرائی پروموشن‘ کا۔ دنیا بھر کے آفسز میں کئی ملازمین ڈرائی پروموشن کا شکار ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ ڈرائی پروموشن کسے کہتے ہیں؟ اگر نہیں تو آیئے آپ کو تفصیل بتاتے ہیں۔

شدید غصہ آپ کے جسم میں کونسی خطرناک تبدیلیاں کرتا ہے؟

ملازمین دفاتر میں ترقی کے بارے میں متجسس تو ہوتے ہیں لیکن مطمئن نہیں۔ کیونکہ اس کی اہم وجہ ’ڈرائی پروموشن‘ نامی ایک ٹرینڈ ہے جو ملازمین کے لیے سر درد بن گیا ہے۔

دراصل ڈرائی پروموشن ایک ایسی صورتحال کا نام ہے جس میں ملازم کو اس کے عہدے میں ترقی تو فراہم کردی جاتی ہے مگر اس کی تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا جاتا اور اگر کر بھی دیا جاتا ہے تو وہ بھی بہت کم۔

آپ کی پوسٹ بدل جاتی ہے، آپ کو پروموشن مل جاتی ہے، ٹارگیٹس بڑھ جاتے ہیں اور دفتری ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں، مگر تنخواہ وہیں کی وہیں رکی ہوئی ہوتی ہے۔

پلاننگ ایڈوائزری فرم پرل میئر کے مطابق آج کل ڈرائی پروموشن کی صورتحال عام ہوتی جا رہی ہے کیونکہ کمپنیاں کوشش کرتی ہیں کہ وہ مختصر بجٹ میں ملازمین سے کام لیں۔

وہ ممالک جو مفت شہریت کے ساتھ آپ کو رہائش کیلئے پیسے بھی دیتے ہیں

بہت سے ملازمین کے لیے ڈرائی پروموشن کافی مایوس کن ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ دوسری نوکری تلاش کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ یہ موجودہ ملازمتوں میں بات چیت میں کمی کے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔

چھانٹی کے باعث لوگوں اور ٹیم کو کم کرنے کی وجہ سے کمپنیاں پوسٹیں تبدیل کرنے کا انتخاب کرتی ہیں۔

اگرچہ پوسٹ بڑھا دینا ایک وقت کے لیے اچھا لگ سکتا ہے۔ مگر جب مہینے کے آخر میں تنخواہ آتی ہے تو ملازمین کافی مایوسی کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ایسی صورتحال میں ملازمین کو چاہئے کہ کمپنیوں میں اپنے کام اور ذمہ داریوں کے مطابق تنخواہ کا مطالبہ کریں۔

Dry Promotion

Corporate Slaves

Office Hacks