عمران خان کی مزید تصویر جاری، لیک کرنے والا کون؟
قید میں موجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی تازہ تصاویر طویل عرصے بعد سامنے آئی ہیں، جس میں انہیں ویڈیو لنک کے زریعے عدالت میں حاضری لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم، کمرہ عدالت سے باہر آنے والی اس تصویر پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
یہ تصویر کس نے کمرہ عدالت سے لیک کی؟ اس پر انکوائری کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کا نام سامنے آرہا ہے، کہ انہوں نے یہ تصویر کمرہ عدالت میں کھینچی۔
تاہم، شوکت بسرا نے سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی تصویر میں نے نہیں بنائی، سوشل میڈیا پر میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے تصویر بنائی ہوتی تو میں اسے تسلیم کرتا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی ورکرکے ساتھ ساتھ وکیل بھی ہوں، میں نے کچھ کیا ہوتا تو انکار نہ کرتا، بانی پی ٹی آئی کی تصویر سے ویسے ہی سب ڈرتے ہیں۔
پی ٹی آئی کہتی تھی جمہوریت میں مداخلت نہ کرو، اب پاؤں پکڑ کر مداخلت چاہتی ہے، بلاول
شوکت بسرا نے مزید کہا کہ میں چیف جسٹس سے کھڑے ہو کر سوال کروں گا، پاکستان کےسب سے بڑے سیاسی لیڈر کو کیوں براہ راست نہیں دکھایا جارہا، ہمارے وکیل نے بھی بتایا بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کی براہ راست نشریات نہیں ہو رہیں۔
خیال رہے کہ اولین طور پر ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اس کے بعد عمران خان نے اکاؤنٹ سے مزید دو تصاویر شئیر کی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تصویر کمرہ عدالت کے بائیں جانب بیٹھے افراد میں سے کسی نے بنائی ہے، کمرہ عدالت کی بائیں جانب موجود افراد سے پوچھ گچھ شروع کی جاچکی ہے اور کمرہ عدالت میں جانے والے افراد کی تلاشی بھی سخت کردی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.