Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

پاکستان میں سونا مزید مہنگا، اب نئی قیمت کیا ہے؟

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا
شائع 16 مئ 2024 04:23pm

ملک بھر میں سونے کی مقامی و عالمی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں آج بھی 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1371 ہزار 487 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

عالمی مارکیٹ کے بعد مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کے اضافے سے 2390 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

عوام کی قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں کمی کے تناظر میں سونے کی مقامی قیمت 4000روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 80روپے کے اضافے سے 2730روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 68.59روپے کے اضافے سے 2340.53روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 44 ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔

karachi

سونا

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024

PURE GOLD