Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا سلمان خان نے ایک بار شرمین سہگل کو ’پروپوز‘ کیا تھا؟

ہیرا منڈی کی اداکارہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا
اپ ڈیٹ 16 مئ 2024 04:40pm
ہندوستان ٹائمز
ہندوستان ٹائمز

حال ہی میں نیٹ فلکس کی سیریز ”ہیرا منڈی دی ڈائمنڈ بازار“ میں نظر آنے والی شرمین سیگل نے ایک انٹرویو میں سلمان خان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بات کی۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ سلمان نے ایک بار انہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی جان بخشنے کیلئے گینگسٹر لارنس بشنوئی کمیونٹی نے اہم شرط رکھ دی

فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی شرمین نے او ٹی ٹی ڈیبیو ہیرا منڈی میں منیشا کوئرالہ کی بیٹی کا کردار ادا کیا ہے۔

جب شرمین سے پوچھا گیا کہ وہ کس پہلی مشہور شخصیت سے ذاتی طور پر ملی تھیں، تو انہوں نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح سلمان خان نے مذاق میں انہیں پرپوز کیا تھا، جب وہ صرف دو سال کی تھیں۔

میں سنجے لیلا بھنسالی کی 1999 کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کی شوٹنگ کے دوران پہلی بار کسی مشہور شخصیت (سلمان خان) سے ملی تھی۔

سلمان خان نے مجھ سے مذاق میں کہا، ’کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟ اور میں نے کہا، ’نہیں‘۔’میں نے انکار کر دیا‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس کم عمری میں وہ شادی کے تصور کو نہیں سمجھتی تھیں اور ہر چیز پر انکار کردیتی تھی۔

شرمین نیٹ فلکس پر اسٹریمنگ کرنے والی سیریز ہیرا منڈی دی ڈائمنڈ بازار میں عالم زیب کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

تقسیم ہند سے قبل لاہور کے درباریوں کی زندگی پر مبنی اس فلم کی ہدایتکاری شرمین کے ماموں سنجے لیلا بھنسالی نے کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شرمین نےنومبر 2023 میں بزنس مین امان مہتا سے شادی کی تھی۔

entertainment

lifestyle

show bizz

Bollywood Actors