Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

گوگل کا ’تھیف ڈیٹکشن‘ فیچر اینڈرائیڈ موبائل اور ڈیٹا کو کیسے تحفظ فراہم کرسکے گا؟

گوگل نے اس فیچر کو آر ٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے منسلک کیا ہے
شائع 16 مئ 2024 03:37pm

گوگل نے حالیہ دنوں میں چند ایک کارآمد فیچر متعارف کرائیں جن میں قابل ذکر تھیف ڈیٹکشن بھی ہے۔ اب آپ کو موبائل فون چوری ہوجانے کی صورت میں آگے فروخت نہیں ہوسکے گا جبکہ فون میں موجود ڈیٹا بھی محفوظ رہے گا۔

گوگل نے اس فیچر کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے منسلک کیا ہے اور اس کے ذریعے یہ تعین ہوسکے گا کہ کوئی آپ سے فون چھن کر بھاگ رہا ہے۔

گوگل کا نیا فیچر، اینڈرائیڈ فون کو انٹرنیٹ کے بغیر ڈھونڈنا ممکن ہوگیا

اس فیچر کی بدولت تیھف ڈیٹکشن فیچر کو موبائل چھین جانے کا احساس ہوا تو اس کی اے آئی ٹیکنالوجی اینڈرائیڈ موبائل فون کو لاک اور اور اس کے موجود ہر قسم کے ڈیٹا تک رسائی کو ناممکن بنا دے گا۔

اگر فون چوری یا چھن چکا ہوگا تو آپ ریموٹ لاک کے ذریعے اسکرین کو لاک کرسکیں گے۔