Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کون سا مشہور پاکستانی ڈیزائنر رفع حاجت سے پہلے تاج، کوٹ اور زیور پہنتا ہے ویڈیو وائرل

کراچی میں فیشن ڈیزائنرزکے ہاتھوں بے عزت ہونے کی شکایت کی
اپ ڈیٹ 16 مئ 2024 06:29pm

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی ڈیزائنر علی ذیشان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آدھی رات کو اٹھ کر رفع حاجت کے لیے جاتے ہوئے سر پر تاج، کوٹ اور زیور پہنتے ہیں۔

حال ہی میں علی ذیشان نے اداکار احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس میں خود پر ہونے والی تنقید پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا لائف اسٹائل ہے۔جو گھر میں بھی مختلف نہیں ہوتا ہے۔

وائرل ہونے والے اس ویڈیو کلپ میں علی ذیشان نے کہا کہ میں زندگی میں اگر کچھ کرنے کی ٹھان لیتا ہوں، تو پھرلوگوں کی پرواہ کیے بغیر اسے کر کے ہی دم لیتا ہوں۔

کراچی میں ہونے والے فیشن شو کا زکر کرتے ہوئے ڈیزائنر نے کہا کہ لاہور میں نام کمانے کے بعد جب میں کراچی میں فیشن شو کرنے آیا تو، کراچی فیشن انڈسٹری کے بڑے بڑے ناموں نے میری تذلیل کی۔ کراچی میں مجھے بہت بے عزت کیا گیا، جس پر میں دل شکستہ ہو کر رو پڑا تھا۔

علی ذیشان نے اپنے انوکھے انداز کا بھی انکشاف کیا کہ اگر انہیں آدھی رات کو واش روم جانا ہو تو وہ پہلے کچھ زیورات پہنتے ہیں اور پھر سر پر تاج اور کوٹ پہن کر سیلفی لیتے ہیں اور پھر بیت الخلاجاتے ہیں۔

ذیشان نے اس موقع پر اپنے بچپن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک غریب گھرانے میں آنکھ کھولی ہے اور ایک وقت ایسا بھی آیا، جب انہیں چاند رات کو چوڑیاں اور سینڈویچز بیچنا پڑے۔

یاد رہے کہ علی ذیشان کو سوشل میڈیا صارفین ان کے شوخ پہناوے کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz