کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی ہوئی ہے، شرجیل میمن کا دعویٰ
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی ہوئی ہے، خیبرپختونخوا حکومت کو اپنے عمل میں معافی مانگنی چاہیئے، صوبے میں منشیات کا نام و نشان مٹا دیں گے۔
’نئی گاڑی رجسٹرڈ ہونے سے تک شو روم سے باہر نہیں آئے گی‘
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے کو محکمہ داخلہ سندھ دیکھ رہا ہے، نئی گاڑی رجسٹرڈ ہونے سے تک شو روم سے باہر نہیں آئے گی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ اورنج لائن بی آر ٹی کی عارضی انٹیگریشن کرنے جارہے ہیں، اورنج لائن بی آر ٹی کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، مزید بسیں لارہے ہیں، مزید روٹس شروع کررہے ہیں۔
’اورنج اور گرین لائن کوریڈور آپس میں ملادیا جائے گا‘
وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے، کراچی میں گرین لائن اور ایک اورنج لائن بنی ہے، اورنج اور گرین لائن کوریڈور آپس میں ملادیا جائے گا، کوریڈورملانے میں 3 سے 4 ماہ لگیں گے۔
’کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی ہوئی ہے‘
انہوں نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی ہوئی ہے، خیبرپختونخوا حکومت کو اپنے عمل میں معافی مانگنی چاہیئے، صوبے میں منشیات کا نام و نشان مٹا دیں گے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ عمران خان چھوٹی سوچ کا مالک ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوام کو انتشار کی سیاست سیکھائی، جھوٹ بدتمیزی اور پروپیگنڈے کی سیاس سیکھائی۔
’عمران خان نے کبھی سمجھداری والا کام نہیں کیا‘
وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی سمجھداری والا کام نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی لاڈلے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی لانچنگ سے آج تک کوئی ماسٹر پلان تیار کیا گیا ہے، مشرف نے سافٹ لانچنگ کے لیے بانی پی ٹی آئی کو سیٹ جتوائی، ایک سیاسی جماعت کے لیڈر نے ڈکٹیٹر کو ووٹ دیا اور حمایت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 126 دن کے ان کے دھرنوں نے پورا پاکستان بند کیا، پی ٹی وی، پارلیمنٹ، پولیس والوں پرحملے کیے گئے، 2018 کے الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی، دھاندلی اور دھونس سے بانی پی ٹی آئی کوجتوایا گیا۔ ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ
Comments are closed on this story.