Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کشتی کے ذریعے گاڑی پار کرانے کی کوشش: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، ریسکیو حکام
اپ ڈیٹ 16 مئ 2024 06:52pm
فوٹو۔۔آج نیوز
فوٹو۔۔آج نیوز

منڈی بہاؤ الدین میں کشتی میں موٹر سائیکل اور گاڑی کو دریا پار کرنے کے دوران حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو خواتین اور چار بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق کشتی پر درجنوں موٹر سائیکلیں اور گاڑی سوار تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی کو کشتی پر رکھ کر دریا عبور کر رہے تھے، کہ حادثہ پیش آیا، حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

اس حوالے سے ریسکیو ورکرز نے مزید بتایا کہ مرنے والے پیراں والا سے کشتی پر سوار ہو کر نور پور پیراں جا رہے تھے۔

حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق پیراں والا ضلع جہلم سے بتایا جاتا ہے، مرنے والی خواتین کی عمریں 40 اور50 جبکہ بچوں کی 2 سے 8 سال ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 7 افراد کو تشویشناک حالت میں ملکوال اسپتال منتقل کیا گیا۔

Punjab police

Road Accident

Boat accident

rescue 1122