Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

والدین کی شادی میں شرکت کی جلدی بازی: کار میں دم گھٹنے سے بچی دم توڑ گئی

دو گھنٹے تک والدین شادی کی گہما گہمی میں مصروف رہے اور جب انہیں بیٹی کی عدم موجودگی کا احساس ہوا تو بچی کی لاش ملی
شائع 16 مئ 2024 01:16pm

راجستھان میں والدین شادی کی تقریب میں شرکت کی جلد بازی کے دوران بچی کو کار میں بھول ہوگئے جس کے باعث دم گھٹنے سے موت واقع ہوگئی۔

این ڈی ٹی وی کی خبر کےک مطابق واقعہ راجستھان کے علاقے کوٹا میں پیش آیا جس میں ایک 3 سالہ بچی کار میں بند رہنے کی وجہ سے دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے والد پردیپ ناگر اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے، گھر والے جیسے ہی پنڈال پر پہنچے تو ماں اور بڑی بیٹی گاڑی سے باہر نکل آئیں۔

پولیس کے مطابق پردیپ نگر یہ خیال کرتے ہوئے گاڑی پارک کرنے چلے گئے کہ دونوں بیٹیاں اپنی ماں کے ساتھ پنڈال کے اندر گئی ہیں۔

اس دوران باپ نے گاڑی کو لاک کیا اور تقریب میں شرکت کے لیے چلا گیا۔ افسر نے بتایا کہ تقریباً دو گھنٹے تک والدین مصروف رہے اور اس دوران جب انہیں بیٹی کی عدم موجودگی کا احساس ہوا تو بچی کی تلاش شروع کردی گئی۔

india

Marriage

child dead