Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں ماہرہ خان پر“ حملہ“، ویڈیو وائرل

میڈیا اداکاروں نے حملے کی مذمت کی ہے
اپ ڈیٹ 16 مئ 2024 02:02pm

پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کی طرف شائقین کی جانب سے چیزیں پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان حال ہی میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کراچی آرٹس کانسل کی جانب سے منعقد کیے گئے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور پیشہ ورانہ مہارت کے بارے میں گفتگو کی۔

ارجیت سنگھ نے ماہرہ خان سے ہزاروں افراد کے سامنے معافی مانگ لی

تاہم اس فیسٹیول کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک غیر متوقع واقعہ پیش آتا دکھائی دے رہا ہے ،جب ان پر نامعلوم جانب سے کوئی چیز پھینکی گئی ،اس وقت وہ فلم ساز وجاہت رؤف کے ساتھ اسٹیج پر محو گفتگو تھیں۔

ماہرہ خان بولتے بولتے اچانک رک جاتی ہیں اور پھر حیرانی سے شائقین سے گلہ کرتی ہیں کہ ان پر چیزیں پھینکی جا رہی ہیں، تاہم تھوڑی دیر بعد بے خوف ہوکر اپنی گفتگو دوبارہ شروع کرتی ہیں اور ساتھ ہی بلوچستان اور کوئٹہ کی ثقافت پر فلم بنانے کا اعلان کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ شائقین کی جانب سے ماہرہ خان پر پھینکی گئی چیز نظر نہیں آئی لیکن ویڈیو میں اس کی آواز سُنی جاسکتی ہے۔

ماہرہ خان پر حملے کی پاکستان کے دیگر اداکاروں نے شدید مذمت کی ہے۔

mahira khan

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz