Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان میں سیلاب کے باعث خوراک کا بحران، وبائیں پھوٹ پڑیں

سیکڑوں ہلاکتیں ہوئی ہیں، ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے، طالبان کے تین برس میں عوام کیلئے کوئی بہتری نہیں آئی
شائع 16 مئ 2024 11:13am

افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ سیکڑوں ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے ہاتھوں ہزاروں مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

سیلاب کے باعث متعدد علاقوں کا آپس میں رابطہ منقطع ہونے سے لاکھوں افراد کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

متعدد علاقوں میں صحتِ عامہ کے حوالے سے صورتِ حال انتہائی تشویش ناک ہے کیونکہ سیلاب کے ہاتھوں بہت سے وبائیں پھوٹ پڑی ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کو بحال ہوئے تین سال ہوچکے ہیں مگر اب عوام کے لیے کوئی حقیقی بہتری دکھائی نہیں دی۔ طالبان نے سول سوسائٹی کی تنظیموں کو بند کیا، امدادی اداروں کے لیے کام مزید مشکل بنادیا۔ دہشت گرد تنظیمیں افغانستان کو اڈے کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔

food shortage

AFGHAN FLOODS

AREAS CUT OFF

PUBLIC HEALTH ISSUES