Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

تمام رکاوٹیں دور، ناران سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

رواں ماہ برف باری نے علاقے کا قدرتی حسن دوبالا کردیا، انتظامیہ نے ٹراؤٹ کے شکار کی بھی اجازت دے دی
شائع 16 مئ 2024 10:53am

معروف تفریحی مقام ناران (ضلع مانسہرہ) کو طویل بندش کے بعد کھول دیا گیا۔ یہ مقام 6 ماہ سے بندش کا شکار تھا۔ انتظامیہ نے تمام رکاوٹیں دور کرکے اِسے بحال کردیا ہے۔

باران کی بندش ختم کیے جانے کا ٹورازم پروموشن ایسوسی ایشن آف کاغان کے چیئرمین سیٹھ مطیع اللہ نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملک بھر کے سیاحوں کو ناران آنے کی دعوت دی ہے۔ مانسہرہ کے ڈپٹی کمشنر عدنان خان نے بتایا کہ سیاحوں کے لیے ناران تک کی شاہراہ کھول دی گئی ہے۔ انتظامیہ جھیل سیف الملوک، بابو سرٹاپ اور بٹہ کنڈی کی بحالی کے لیے کام ہورہا ہے۔

سید مطیع اللہ نے کہا مقامِ شکر ہے کہ تمام گلیشیر کلیئر کرلیے گئے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے عام طور پر مئی میں برف باری نہیں ہوتی یا زیادہ نہیں ہوتی۔ اب کے مئی میں برف باری نے اس علاقے کا حُسن دوبالا کردیا ہے۔ انتظامیہ نے ٹراؤٹ کے شکار کی بھی اجازت دے دی ہے۔

اس وقت ناران اور اُس سے متصل علاقوں میں موسم بہت اچھا ہے۔ سیاحوں کے لیے یہ آئیڈیل موسم ہے۔ برف باری نے کئی علاقوں کی دل کشی بڑھادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

مانسہرہ: ناران کے قریب برفانی تودہ گرنے سے کاغان ہائی وے بند

شاہراہ کاغان کو برفباری کے باعث ناران سے آگے بند کردیا

NARAN RE OPENED

SNOWFALL IN MAY

MORE ATTRACTIVE FOR TOURISTS