Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقابلوں کے زخمی پنجاب پولیس کے افسران، جوانوں کیلئے غازی میڈل

مورال بلند رکھنے کیلئے خدمات کا اعتراف ناگزیر، بہترین سہولتیں فراہم کریں گے، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور
شائع 16 مئ 2024 10:28am

شر پسندوں سے مقابلوں میں زخمی ہونے والے پولیس افسران مورال بلند رکھنے کے لیے غازی میڈل سے نوازا جارہا ہے۔

پنجاب کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے 12 افسران اور جوانوں کو غازی میڈل سے نوازا ہے۔ بہادر افسران اور جوانوں کے نام سینٹرل پولیس آفس کی غازی وال پر کندہ کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ افسران اور جوانوں نے مجرموں کا دلیری سے مقابلہ کیا ہے۔ غازی قرار دیے جانے والے افسران اور جوان بہترین سہولتوں کے حق دار ہیں۔ پولیس فورس کا مورال بلند رکھنے کے لیے غازیوں کی خدمات کا اعتراف ناگزیر ہے۔

آئی جی پنجاب کہتے ہیں کہ پنجاب پولیس کے افسران اور جوان چیلنجوں کا ڈٹ کر سامنا کر رہے ہیں۔ بہادر افسران و اور جوانوں کی بحالی اور اُنہیں بہترین سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کے نقش قدم پر

پولیس اہلکاروں کی پتنگ بازی کرنے سے متعلق پنجاب پولیس کی وضاحت آ گئی

Punjab police

IG PUNJAB DR USMAN ANWAR

GHAZI MEDAL FOR OFFICERS AND JAWANS