Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راکھی ساونت کی صحت کیوں خراب ہوئی؟ بھائی راکیش کا انکشاف

عادل خان اور اس کی حمایت کرنے والوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
شائع 16 مئ 2024 10:11am
ٹائمزآف انڈیا
ٹائمزآف انڈیا

نئی دہلی: راکھی ساونت فی الحال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ دل کی سنگین بیماری میں مبتلا ہیں۔

اس خبر نے مداحوں کو چونکا دیا ہے اور ہر کوئی ان کی صحت کے لئے دعا کر رہا ہے۔

غیر اخلاقی ویڈیو: راکھی ساونت دبئی فرار، گرفتاری کی تلوار لٹکنے لگی

اس سب کے درمیان راکھی ساونت کے بھائی راکیش ساونت نے ان کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ دیاہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے راکھی کے سابق شوہر عادل درانی پر بھی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عادل کی وجہ سے ان کی بہن کی صحت خراب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں راکھی ساونت کے بھائی راکیش ساونت نے بتایا کہ کس طرح لوگوں نے ان کی بہن کو دھوکہ دیا اور ان کے خلاف ہو گئے۔

اس کے علاوہ انہوں نے عادل خان درانی اور راج شری مورے پر سنگین الزامات لگائے۔

بات چیت میں راکیش ساونت نے انکشاف کیا کہ کس طرح لوگ راکھی سے ان کی والدہ کی موت کے بعد سے پیسے مانگ رہے تھے۔

راکیش نے مزید کہا کہ لوگ ان کی بہن کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ عادل نے میری بہن کے سارے پیسے چوری کر لیے۔ راکھی کے آس پاس کے سبھی لوگوں سے دوستی کرکے انہوں نے انہیں راکھی کے خلاف کر دیا۔ اب وہ سب سےبھاگتی ہے۔

راکیش نے عادل پر راکھی کے خلاف ثبوت پیش کرنے کے لئے پولیس اور میڈیا کو رشوت دینے کا بھی الزام لگایا۔

اس کے علاوہ راکیش نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے ابھی تک چارج شیٹ داخل نہیں کی ہے۔ لہٰذا ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

خدا پر بھروسہ اور امید کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا، خدا اوپر دیکھ رہا ہے۔ راکھی کے مداح ان کے ساتھ ہیں۔

اگر راکھی کو کچھ ہوتا ہے تو راکیش تباہ ہو جائے گا۔

راکیش نےعادل خان پر الزام لگانے کے علاوہ عادل کی حمایت کرنے والوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

تاہم انہوں نے راکھی کے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی بہن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

مزید وضاحت کرتے ہوئے راکیش نے کہا کہ ہماری ماں کی موت کے بعد ہمارا گھر ٹوٹ گیا۔ اگر راکھی کو کچھ ہوتا ہے تو یقینی طور پر ان کی زندگی برباد ہو جائے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ، ملک میں راکھی کے مداح ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ آج راکھی کو میڈیا، مداحوں اور پولیس اہلکاروں کی حمایت کی ضرورت ہے۔

entertainment

lifestyle

Rakhi Sawant

show bizz

bolly wood