Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر کی حالت نازک

پوتے جیسن کارٹر نے بتایا اُن کی زندگی اختتام کے نزدیک ہے، اپنی صحت کا اُنہیں خود بھی اندازہ نہیں
شائع 16 مئ 2024 09:25am

امریکا کے سب سے طویل العمر صدر جمی کارٹر کی حالت نازک ہے۔ اُن کے پوتے نے بتایا ہے کہ وہ اپنے اختتام کے بہت نزدیک ہیں۔

99 سالہ جمی کارٹر 2023 کے اوائل سے اسپتال میں ڈاکٹرز کے ایک پینل کے زیِرنگرانی ہیں۔ جیسن کارٹر نے گزشتہ ہفتے اپنے دادا سے ملاقات کی اور اُن سے حال پوچھا تو وہ بولے یہ تو میں خود بھی جانتا۔ جمی کارٹر کو روزیلین کارٹر سمپوزیم آن مینٹل ہیلتھ پالیسی میں رکھا گیا ہے۔

جمی کارٹر 1977 سے 1981 تک امریکا کے انتالیسویں صدر رہے۔ وہ صدر کے منصب سے سبک دوشی کے بعد سب سے زیادہ جینے والے فرد بھی ہیں۔ انہوں نے امریکا کے سابق صدر کی حیثیت سے 43 سال گزارے ہیں۔

جارجیا ریکارڈر کی ایک رپورٹ کے مطابق کارٹر سینٹر، اٹلانٹا میں تقریب کے دوران جیسن کارٹر نے کہا کہ جب میں اپنے دادا سے ملا تو اُنہیں بتایا کہ لوگ اُن کی صحت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اُنہوں نے کہا یہ تو میں خود بھی نہیں جانتا۔ یاد رہے کہ جمی کارٹر غیر معمولی حسِ مزاح رکھتے ہیں اور خوش مزاجی کے لیے بھی معروف ہیں۔

Jimmy Carter

LONGEST LIVING US PRESIDENT

REMAINS HOSPITALIZED