امریکی ریاست ٹیکساس میں پُل سے بجرا ٹکراگیا، تیل کا رِساؤ
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک بجرا (چھوٹا جہاز) تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر دریا پر بنے پُل سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں پٗل کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا اور تیل کا رِساؤ بھی شروع ہوگیا۔
گیلویسٹین سٹی کو پیلیکن آئی لینڈ سے ملانے والے پُل کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ مرمت کے علاوہ رِساؤ پر قابو پانے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔
پُل بند کردیے جانے سے پیلیکن آئی لینڈ کا رابطہ گیلویسٹن شہر سے منقطع ہوگیا ہے۔ اب لوگوں کو بہت بڑا چکر کاٹ کر شہر کی طرف آنا پڑ رہا ہے۔
جس پُل سے بجرا ٹکرایا ہے وہ مخدوش قرار دیا جاچکا تھا اور 2025 میں اُسے تبدیل کیا جانا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں پُل کے کئی حصے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں تاہم معاشی سرگرمیوں کے زیادہ متاثر ہونے کا خطرہ نہیں۔ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
Comments are closed on this story.