Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی ہاکی ٹیم نے نیشنز کپ کے لیے تیاریاں شروع کردیں

اسلام آباد میں تربیتی کیمپ شروع ہوگیا، کھلاڑی دو سیشنز میں تربیت کریں گے، نیشنز کپ پولینڈ میں کھیلا جائے گا
شائع 16 مئ 2024 08:47am

ملائیشیا کے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں رنر اپ رہنے کے بعد قومی ہاکی ٹیم دوسرے بڑے معرکے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ نیشنز کپ کیلٸے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل رانا مجاہد نے بتایا ہے کہ تربیتی کیمپ میں تمام کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی ہے۔ نیشنز کپ کی بھرپور تیاری جائے گی۔ قومی پلیٸرز دو سیشنز میں مشق کریں گے۔

قومی ہاکی ٹیم کے ارکان اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا وہ برقرار رہے۔ اس وقت اُن کا مورال بلند ہے اور قوم اُن سے بجا طور پر عمدہ کارکردگی کے تسلسل کی امید وابستہ کیے ہوئے ہے۔

نیشنز ہاکی کپ 31 مٸی سے 9 جون تک پولینڈ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان، پولینڈ، جنوبی کوریا، ملائیشیا، فرانس، جنوبی افریقا، کینیڈا، آسٹریا نیوزی لینڈ کی ٹیمیں نیشنز کپ میں شریک ہوں گی۔ نیشنز کپ کا فاتح ایف آٸی ایچ پرو لیگ میں شامل ہو جائے گا۔

Poland

NATIONS CUP

CAMP IN ISLAMABAD

PAK HOCKEY TEAM