Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اپوزیشن الائنس کا جمعہ کو پارلیمنٹ میں دھرنا دینے کا اعلان

ملک کی سیاست اور معیشت ہچکولے کھا رہی ہے اور حکومت انتقامی کارروائیوں میں لگی ہے ،اسد قیصر
شائع 15 مئ 2024 11:29pm

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما اسد قیصر کہتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کردار پر بہت افسوس ہورہا،بلاول بھٹو کسی اور کی زبان نہ بولیں، 17 مئی کو ہر صورت جلسہ ہو گا۔جمعہ کو پارلیمنٹ میں دھرنا دیں گے ۔

اپوزیشن الائنس کی مرکزی قیادت آج فیصل آباد پہنچی جہاں انہوں نے وکلاء اور تاجر برادری سے ملاقات کی ، میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ کاشتکاروں کے مسائل جمعہ کو پارلیمنٹ میں دھرنا دیں گے۔

اپوزیشن الائنس کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات کا ذمہ دار کون،،یہ سب کو اچھی طرح پتا ہے، پاکستان میں اس وقت سیاست اور معیشت ہچکولے کھا رہی مگر حکومت کو صرف سیاسی مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائیوں کی فکر ستارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مخصوص لابی اپنی سیاست چمکانے کیلئے سب کا نقصان کر رہی ہے، گندم اسکینڈل نے سب کچھ بے نقاب کردیا ہے ۔

محمود خان اچکزئی اور لطیف کھوسہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی آڑ میں حکومت اس وقت تاجر اور وکلاء برادری کو ہراساں کرنے کے لیے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کر رہی،،اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے کسی کو دبایا نہیں جاسکتا9 مئی واقعات کے مرکزی کردار سب کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

اپوزیشن الائنس کے محمود خان اچکزئی کہتے ہیں کہ حکومت اس وقت بھرپور انتقامی کارروائیاں کررہی،نو مئی کے واقعات کا جواز بنا کر ہم سے صرف انتقام لیے جارہے ہیں ۔

اپوزیشن الائنس نے 17 مئی کو فیصل آباد سے جلسہ کرکے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کسی کا آلہ کار بننے کی بجائے آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کام کرے،اگر ہماری احتجاجی تحریک کا راستہ روکا گیا تو انصاف کے لیے عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

Asad Qaiser

latif khosa

Mehmood Khan Achakzai