Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوگل نے بھی تحریر سے ویڈیو تیار کرنے والا ٹول میدان میں اُتار دیا

صارفین اس ٹول کے ذریعے ایک منٹ تک طویل ویڈیو بنا سکیں گے
شائع 16 مئ 2024 01:47pm

گوگل اپنے صارفین کی آسانی کے لیے آئے روز مختلف ٹولز فراہم کرتا رہتا ہے۔ اس بار بھی گوگل نے ایسا ہی کیا اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایک معیاری ٹول کی جھلک لوگوں کو دکھا دی۔

گوگل کی جانب سے لکھ کر ویڈیو تیار کرنے والا (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ویو (Veo) نامی ٹول متعارف کرایا گیا ہے۔

ویو (Veo) ٹول 1080p ریزولوشن کی ایک منٹ تک طویل ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مذکورہ ٹول بہترین اے ٹیکنالوجی سے لیس ہے، اس کی خاص بات یہ ہے کہ ویڈیو کو شروع سے تبدیل کرنے کی ضرورت درپیش نہیں ہوگی بلکہ ویڈیو تیار کرنے کے بعد بھی اس کے مختلف حصوں کی لکھ کر ترمیم کی جاسکے گی۔مگرویو ٹول کے لیے صارفین کو تھوڑا انتظار کرنا ہوگا۔

گوگل نے چیٹ جی پی ٹی کے مقابل پراجیکٹ ایسٹرا پیش کردیا

خیال رہے اس سے قبل اوپن اے آئی کمپنی ’SORA‘ نام کا تحریر سے ویڈیو تیار کرنے والا ٹول متعارف کروایا تھا۔

google

Latest Technology

GOOGLE NEW FEATURE