Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

پریانکا کا اپنی بہن سے لاتعلقی کا اعلان

منارا دراصل کوئی 'چوپڑا' نہیں ہیں، پریانکا چوپڑا

بالی ووڈ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ پریانکا چوپڑا بگ باس سیزن 17 سے مقبولیت حاصل کرنے والی منارا چوپڑا سے لاتعلق نظر آئیں۔

بگ باس 17 کے گھر میں رہنے کے بعد منارا چوپڑا بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک نمایاں نام بن کر سامنے آئیں۔ منارا چوپڑا کو ہمیشہ اپنی سپر اسٹار کزن پریانکا چوپڑا کی سپورٹ حاصل رہی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ’بلاک آؤٹ 2024‘ کی فہرست میں شامل ہوگئیں

مگر وہیں سوشل میڈیا پر دونوں اداکاراؤں کی ایک پرانی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں پریانکا چوپڑا کو یہ کہتے سنا گیا کہ منارا واقعی کوئی ’چوپڑا‘ نہیں ہیں۔ بلکہ ان کا نام ’باربی ہانڈا‘ ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں پریانکا چوپڑا نے منارا کا میڈیا سے تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ بالی وڈ میں شامل ہونے والی ہمارے خاندان کی نئی رکن ہیں۔ یہ جملہ کہنے کے بعد پریانکا تھوڑی دیر رکیں اور پھر کہا کہ منارا دراصل کوئی ’چوپڑا‘ نہیں ہیں بلکہ فلمی دنیا میں شامل ہونے ہمارے خاندان کی نئی رکن ہیں۔

پرینیتی چوپڑا کیلئے پریانکا کا پیغام ، سوشل میڈیا پر سوال اٹھ گئے

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے منارا چوپڑا کا کہنا تھا کہ میری کزنز بہنیں میرا اور میں ان کا نام اس لیے بھی استعمال نہیں کرتیں کہ لوگ مجھے سفارشی بولنا شروع نہ کردیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے میرے نام سے نہیں بلکہ اپنےکام سے جانیں۔

Bollywood actress

Bollywood actor

BOLLYWOOD NEWS

BOLLYWOOD STAR

bolly wood

Bollywood Actors