Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلووک وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ، حالت تشویشناک

صدر نے رابرٹ فیکو پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے
شائع 15 مئ 2024 08:27pm

سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو پر دارالحکومت براٹیسلاوا کے شمال مشرق میں واقع ہینڈلووا قصبے میں قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق رابرٹ فیکو کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق رابرٹ فیکو پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنے حامیوں سے ملاقات کر رہے تھے۔ رابرٹ فیکو پر 4 گولیاں برسائیں گئیں، جس میں سے ایک گولی وزیراعظم رابرٹ کے پیٹ پر لگی

پولیس نے فائرنگ کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

سلوواکیہ کے صدر زوزانا کیپوتووا نے رابرٹ فیکو پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔

BRUTAL KILLING

Slovak Prime Minister