Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دورہ یوکرین: امریکی وزیر خارجہ نے نائٹ کلب میں پرفارمنس، گانا گایا گٹار بھی بجایا

انٹونی بلنکن نے امریکی آنجہانی گلوکار نیل ینگ کا مشہور گانا ’راکنگ ان دی فری ورلڈ‘ گا کر سب کو حیران کر ڈالا

یہ ایک انتہائی حیرت انگیز لمحہ ہوتا ہے جب کوئی سیاستدان سیاست سے ہٹ کر دیگر سرگرمیوں میں ملوث پائے جائیں۔ ایسا ہی کچھ کیا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جن کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انٹونی بلنکن یوکرین کے دورے کے دوران نائٹ کلب میں ایک پروفیشنل گلوکار کی طرح گانا گاتے اور گٹار بجاتے دکھائی دئے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن باقاعدہ گٹار بجاکر گانا گا رہے ہیں اور حاضرین ان کے گانے سے خوب محظوظ بھی ہو رہے ہیں۔

انٹونی بلنکن نے امریکی آنجہانی گلوکار نیل ینگ کا مشہور گانا ’راکنگ ان دی فری ورلڈ‘ پر بینڈ کے ہمراہ فارم کیا۔

امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے گایا جانے والا گانا سویت یونین سے آزادی کی تحریک کے دنوں میں بے پناہ مقبول ہوا تھا۔ یہ گانا ایک ’راک اینتھم‘ تھا جو دیوار برلن کے گرنے سے قبل سن 1989 میں ریلیز ہوا تھا۔

گانا شروع کرنے سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یوکرینی نائٹ کلب میں ایک چھوٹی سی تقریر میں کہا کہ یوکرینی افواج صرف یوکرین ہی نہیں بلکہ آزاد دنیا سے مقابلہ کر رہی ہے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ آزاد دنیا کو چاہیئے کہ وہ روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی مدد کریں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے امریکی وزیر خارجہ کی گلوکاری کو بھرپور سراہا ہے صارفین انٹونی بلنکن کے انداز اور آواز کی تعریف کرتے دیکھائی دے رہے ہیں ۔

Antony Blinken

Russia Ukraine War