Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جھانوی کپور کے دونوں کندھے جوڑوں سے اکھڑ گئے

فلم کو کامیاب بنانے کے لیے بہت محنت کی ہے، جھانوی کپور
اپ ڈیٹ 15 مئ 2024 08:13pm

بھارتی اداکارہ جھانوی کپور نے انکشاف کیا کہ 2 سال قبل فلم کی شوٹنگ کے دوران جھانوی کپور کندھوں کی انجری کا شکار ہو گئیں تھیں ۔

بھارتی اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اپنے آنے والی فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کے لئے وہ 2 سال سے محنت کر رہی ہیں ۔ فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ میں اپنے کردار کی تیاری کے دوران قریباً 2 سال تک کرکٹ کی پریکٹس کی جس کے لئے انھوں نے کاندھے کی انجری کو بھی برداشت کیا۔

نیٹ فلیکس ہیرا منڈی کے اداکار کتنا معاوضہ لے چکے ہیں

گانے کی لانچنگ کے دوران جھانوی کپور نے فلم کے لیے تیاریوں، خاص طور پر کرکٹ کو پرفیکٹ کرنے کے بارے میں کھل کر بتایا۔ انھوں نے کہا کہ فلم کے لیے کرکٹ کی پریکٹس کے دوران ان کے دونوں کندھے بری طرح انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد انھیں کافی مشکلات کا سا منا کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کے پیچھے بہت محنت تھی۔ میں نے تقریباً 2 سال سے تیاری کی ہے۔ میں شاید ’ملی‘ یا ’گڈ لک جیری‘ کی شوٹنگ کر رہی تی جب میں نے کرکٹ کا سبق لینا شروع کیا۔

جھانوی نے بتایا کہ ڈائریکٹر چاہتے تھےکہ میں بغیر کسی کو دھوکا دیئے کرکٹر بنوں ہم اپنے فینز کو بھی کسی قسم کے دھوکے میں نہیں رکھنا چاہتے تھے۔

جھانوی کپور کا مزید کہنا تھا کہ مجھے فلم کے دوران کافی چوٹیں آئیں اور میرے دونوں کندھے کافی متاثر ہوئے۔ لیکن آخر کار اس کا کریڈٹ ہمارے ڈائریکٹر اور میرے کوچ ابھیشیک نیر اور وکرانت کو جاتا ہے جنہوں نے میری کافی مدد کی۔ بھارتی اداکارہ جھانوی کپور کی فلم فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ 31 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جھانوی کپور کی سال 2021 میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ممبئی ائیرپورٹ پر بازو پرپٹی (Sling) باندھے دیکھا گیا تھا۔

Bollywood actress

entertainment

BOLLYWOOD NEWS

BOLLYWOOD STAR

bolly wood