پراپرٹی لیکس : شیر افضل مروت نے وضاحت کردی
جس اپارٹمنٹ کا مالک ہوں ا سکی تصدیق ایف بی آر سے بھی کی جا سکتی ہے
پراپرٹی لیکس میں نام شامنے آنے پر شیر افضل خان مروت نے وضاحت ٹوئیٹ میں تفصیلات شئیر کر دیں۔
شیر افضل خان مروت نے لکھا کہ کہ میں دبئی میں ایک اپارٹمنٹ کا مالک ہوں اور اسے پاکستان کے تمام ریگولیٹری اتھارٹیز ،بشمول ایف بی آر، الیکشن کمیشن آف پاکستان وغیرہ کے ساتھ گزشتہ چھ سالوں سے رجسٹرڈ اور ڈکلیئر کیا گیا ہے۔
شیر افضل خان مروت نے یہ بھی کہا کہ میں نے 2018 کے نامزدگی فارموں میں بھی اس کا اعلان کیا تھا۔ اور اس کی تصدیق ایف بی آر سے بھی کی جا سکتی ہے۔
خیال رہے کہ دبئی پراپرٹی لیکس میں عالمی رہنماؤں، سیاستدانوں اور دیگر افراد کی خفیہ دولت کی تفصیلات شمال ہیں دبئی کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں پاکستانیوں کی مجموعی سرمایہ کاری کا حجم تقریباً ساڑھے 12 ارب ڈالر ہے۔
Sher Afzal Marwat
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
مقبول ترین
Comments are closed on this story.