Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گندم نہ خریدے جانے کے خلاف کسانوں کے قافلے لاہور کی طرف رواں

پاکستان کسانوں کا ہے، ہم کسی کا نقصان نہیں چاہتے، پُرامن احتجاج ہمارا حق ہے، خالد حسین باٹھ
شائع 15 مئ 2024 03:11pm

گندم کی خریداری کے معاملے پر کسان اتحاد کا احتجاج جاری ہے۔ مرکزی چیئرمین کسان اتحاد کی قیادت میں کسانوں کا بڑا قافلہ لاہورکی طرف رواں دواں ہے۔

کسان رہنما خالد حسین باٹھ کا کہنا ہے کہ کسان گندم کی خریداری شروع نہ کیے جانے کے خلاف احتجاج کے لیے لاہور آرہے ہیں۔ کسان اتحاد کے تحت کئی قافلوں کی شکل میں کسان لاہور پہنچیں گے۔

خالد حسین باٹھ کا کہنا ہے کہ حکومت موجودہ نرخ پر بھی گندم نہیں خرید رہی۔ کسان 2400 سے 2900 روپے فی من گندم بیچنے پر مجبور ہیں۔ کسان پرامن اجتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ ہم پُرامن رہیں گے۔ پاکستان کسانوں کا ہے۔ ہم کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔ پُرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔

کسان اتحاد کے رہنما کا کہنا ہے کہ قافلے پنجاب بھرسے لاہور کی طرف رواں ہیں۔ وہ آج اور کل لاہور پہنچیں گے۔ پولیس نے کسانوں کو اوکاڑہ بائی پاس پر روک لیا اور بدتمیزی کی۔

خالد حسین باٹھ کا کہنا ہے کہ ہم نے پنجاب اسمبلی کے سامنے پُرامن احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ اگر کسانوں کو آگے نہ آنے دیا گیا تو اوکاڑہ بائی پاس، ملتان روڈ پراحتجاج کیا جائے گا۔

Farmers Protest

what procurement

Support price