Aaj News

منگل, جولائ 02, 2024  
26 Dhul-Hijjah 1445  

نیٹ فلیکس ہیرا منڈی کے اداکار کتنا معاوضہ لے چکے ہیں

سنجے لیلا بھنسالی اپنی ڈیبیو فلم کوکیرئیر کا سب سے بڑا پراجیکٹ قرار دے چکے ہیں۔
شائع 15 مئ 2024 03:04pm

نیٹ فلکس کا ”ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار“ بہت مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ بین الاقوامی ناظرین کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے اس سیریز کو سراہا جا رہا ہے۔

خوبصورت ملبوسات، زیورات اور سیٹ ناظرین کے لئے ایک بصری ٹریٹ ہیں. تاہم ، بہت سے مداح کہانی ، تاریخی پس منظر اور دیگر تفصیلات پر متضاد رائے رکھتے ہیں۔

فلم “ہیرا منڈی “ کی پہلی جھلک جاری

ہیرا منڈی کی ہدایتکاری مشہور بالی ووڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے کی ہے۔ مقبول ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی اپنی ڈیبیو فلم ہیرا منڈی کو اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا پراجیکٹ قرار دے چکے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، سنجیدہ شیخ، رچا چڈھا، فردین خان، شرمین سہگل، شیکھر سمن اور دیگر شامل ہیں۔

تاہم، بھارتی میڈیا رپورٹ میں ہیرا منڈی کی کاسٹ اورڈائریکٹر کو دیے گئے معاوضے سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بڑے بجٹ پر بنائی گئی فلم ہیرا منڈی کی تیاری کیلئے 200 کروڑ بھارتی روپے خرچ کیے گئے جب کہ فلم کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی نے مبینہ طور پر سیریز کے لیے تقریباً 60 سے 70 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم میں فریدان کا کردار ادا کرنے والی سوناکشی سنہا کو 2 کروڑ منیشا کوئرالا( ملیکا جان) اور رچا چڈھا( لجو ) کو ایک ایک کروڑ کا معاوضہ ادا کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ببوجان کا کردار نبھانے والی ادیتی راؤ حیدری نے ایک کروڑ سے ڈیڑھ کروڑ جب کہ سنجیدہ شیخ ( ملکہ جان کی بہن وحیدہ ) کو 40 لاکھ کا معاوضہ ملا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی شرمین سیگل (عالم زیب) نے 30 لاکھ بھارتی روپوں سے زائد کا معاوضہ وصول کیا اور ہیرامنڈی میں فردین خان (ولی محمد ) کو 75 لاکھ بھارتی روپے ادا کیے گئے۔

entertainment

lifestyle

BOLLYWOOD NEWS

show bizz

heeramandi