Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسجدالحرام کے خوبصورت اور جاذب نظر کبوتر، زائرین کی خاص توجہ کا مرکز

پرندوں نے قریبی عمارتوں میں گھونسلے بنا رکھے ہیں
شائع 15 مئ 2024 03:56pm

مکہ مکرمہ میں پائے جانے والے خوبصورت اور جازب نظرکبوتر مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج اور زائرین کے لیے خاص کشش رکھتے ہیں۔

یہ کبوتر جھنڈ کی شکل میں اڑتے ہیں اور دیکھنے والوں کے لیے ایک دلکش منظر پیش کرتے ہیں۔

مکہ مکرمہ میں آنے والے زائرین ان سے خاص انسیت رکھتے ہیں۔ وہ انہیں دانہ ڈالتے ہیں اور ان کے ساتھ تصویریں بنا کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔

سعودی اخبار کے مطابق یہ کبوترسعودی عرب کے تمام شہروں میں بکثرت پائے جاتے ہیں اور اپنی لمبی گردن اور نمایاں رنگ کی وجہ سے مشہور ہیں۔

ہادرہےکہ سعودی عرب میں کبوتروں کے شکار کی شریعی ممانعت ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی نشوونما میں اضافہ ہوتارہتاہے۔ مسجدالحرام کے اطراف میں انکی کثرت نظر آتی ہے، جنہوں نے قریبی عمارتوں میں گھونسلے بھی بنائے رکھے ہیں۔

مکہ مکرمہ کے یہ کبوتر کئی اقسام کے ہیں ،جنہیں مختلف نام دیے گئے ہیں، تاکہ ان کی نسل کو پہچاننا آسان ہو۔ جیسے، ”مسجدالحرام کے کبوتر“، الحمی کبوتر“ ، مکی کبوتر“ وغیرہ۔

world

Saudi Arabia

birds