Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی کے مقدمات کا سامنا کرتے کرتے تھک گئے، اب سزائیں سنادی جائیں، شیخ رشید

مقدمات کا سامنا کرتے کرتے تھک گیا ہوں، 30 جون کے بعد سیاسی صورتِ حال تبدیل ہوگی، سابق وزیرِ داخلہ
اپ ڈیٹ 15 مئ 2024 12:45pm

سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا سامنا کرتے کرتے تھک گئے ہیں، بہتر ہے کہ اب سزائیں سنادی جائیں۔

ملک کی صورتِ حال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کا انجن ابھی سے دھواں دے رہا ہے۔ خرابیاں برقرار ہیں۔

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ 30 جون سے سیاست میں بڑی تبدیلیوں کی راہ ہموار ہوگی۔ عام آدمی کے لیے جینا وبال ہوگیا ہے۔ مہنگائی کا جن قابو میں نہیں آرہا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوگ مہنگائی کے خلاف ایسے ہی نکلیں گے جیسے آزاد کشمیر اور راولا کوٹ میں نکلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے، شیخ رشید

’امریکی ایجنٹوں کو جواب دیں‘، شیخ رشید کا ویڈیو پیغام میں شکوہ

SHEKH RASHEED

DONE WITH CASES

INFLATION UNCONTROLLABLE

BIG CHANGES TO COME