Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف آئی اے، انٹرپول، امیگریشن کی مشترکہ کارروائی، قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

جہان خان عمان سے لاہور پہنچا تھا، اس کے خلاف ڈیرہ غازی خان نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے
شائع 15 مئ 2024 11:36am

ایف آئی اے، انٹرپول اور امیگریشن کی مشترکہ کارروائی میں اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ جہان خان کے خلاف ڈیڑہ غازی خان میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم جہان خان 2022 میں قتل کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ وہ پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزم کےخلاف ڈیرہ غازی خان میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے، این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

ملزم بین الاقوامی عمان سے پاکستان پہنچا تھا۔ اسے لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ایف آئی اے، این سی بی انٹرپول پاکستان نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 66 ملزمان کو مختلف ممالک سےگرفتارکیا ہے۔ ان پر قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا؎ اور کرپشن کے مقدمات تھے ۔

مزید پڑھیں :

فرح گوگی کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ

ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی کارروائی، 3 اشتہاری ملزمان یواے ای سے گرفتار

FIA

Interpol

ABSCONDER AREESTED

JAHAN KHAN