Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونالی بیندرے کا سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کے ’اغوا کر لنگا‘ والے بیان پر ردعمل

کیا سابق کر کٹر نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی
شائع 15 مئ 2024 11:17am

ایک حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ نے سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کے ان دعووں پر ردعمل ظاہر کیا، جنہوں نے ایک بار کہا تھا کہ اگر انہوں نے ان کی شادی کی پیشکش سے انکار کیا تو وہ انہیں اغوا کر لیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے ایک بار مزاحیہ انداز میں انہیں شادی کی پیشکش کی تھی، جس کے بعد بالی ووڈ میں تہلکہ مچ گیا تھا۔

سابق پاکستانی کرکٹر نے ایک بار ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ انہیں سونالی بیندرے سے بہت زیادہ لگاؤ ہے۔ اتنا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتے تھے۔

کہا جاتا ہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنے پروپوزل کو قبول کرانے کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

انہوں نے کھل کر کہا تھا کہ اگر اداکارہ نے ان کی تجویز کو مسترد کیا تو وہ انہیں اغوا کر لیں گے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سونالی بیندرے سے شعیب اختر کے ان کے بارے میں تبصرے کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔

ان دعووں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کئی سال بعد اداکارہ نے اس کے جواب میں ہنستے ہوئے اسے ’جعلی خبر‘ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ، مجھے نہیں معلوم کہ یہ کتنا سچ ہے، اس زمانے میں بھی جعلی خبریں ہوا کرتی تھیں۔

اداکارہ نے اپنے نام کے ذکر پر بھارتی کرکٹر سریش رائنا کے چہرے پر سرخی کا بھی اعتراف کیا، جبکہ اداکارہ کے لیے شعیب اختر کے جذبات میں مماثلت پائی گئی۔

اس کے علاوہ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہیں کرکٹ پسند نہیں ہے۔ البتہ ان کے شوہر گولڈی بہل اور بیٹے رنویر اس گیم کو دیکھنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

مزید برآں، اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں کرکٹ اسٹیڈیم جانا اور آئی پی ایل کے میچ دیکھنا پسند نہیں ہے، کیونکہ انہیں یہ تکلیف دہ اور شور محسوس ہوتا ہے۔

سونالی بیندرے بالی ووڈ کی سب سے خوبصورت اور پسندیدہ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے متعدد فلموں میں اپنی آن اسکرین موجودگی اور شاندار اداکاری سے مداحوں کو خوش کیا ہے۔

ان کی مشہور فلموں میں فلم“سرفروش“۔ ”ہم ساتھ ساتھ ہیں“ اور ڈپلی کیٹ“ سر فہرست ہیں۔

Bollywood actress

entertainment

lifestyle

Pakistani Cricketer

show bizz

shoaib akhter