Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیاری سے دو انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار، اہم انکشافات

عبدالمبین اور زین العابدین کا تعلق وصی اللہ لاکھو گروپ سے ہے، 2023 میں مجرمانہ سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا تھا
شائع 15 مئ 2024 10:09am

رینجرز اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن میں لیاری سے دو انتہائی مطلوب ملزم گرفتار کرلیے ہیں۔ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق لیاری کے وصی اللہ لاکھو گروپ سے ہے۔ دونوں ملزم بھتہ وصولی میں ملوث رہے ہیں۔

عبدالمبین اور زین العابدین عرف زین کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ دونوں ملزمان نے 2023 میں مجرمانہ سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا تھا۔ انہوں نے کھارادر، سٹی ایریا اور لیاری میں متعدد تاجروں کو بھتے کی پرچیاں دیں۔ ملزمان دھمکی آمیز پیغامات دینے میں ملوث ہیں۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائمز کے علاوہ اسلحے کی خرید و فروخت میں بھی ملوث رہے ہیں۔ ملزمان نے بھتہ نہ دیے جانے پر کھارادرمیں فائرنگ بھی کی تھی۔ اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی تھی۔

معلوم ہوا ہے کہ وصی اللہ لاکھو بھتہ وصولی کے لئے بیرون ملک سے گروپ چلارہا ہے۔ وہ بھتہ وصولی کے حوالے سے ہدایات جاری کرتا ہے۔

رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو اسلحے سمیت پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی : لیاری گینگ کا بدنام زمانہ اور انتہائی مطلوب گینگ وار کمانڈر فیصل عرف ملا گرفتار

لیاری گینگ وار کمانڈر ملا نثار عدم ثبوت پر ایک اور مقدمے میں بری

لیاری گینگ وار کمانڈر ملا نثار عدم ثبوت پر ایک اور مقدمے میں بری

TWO ACCUSED

RANGERS AND POLICE

EXTORTION GANG

LAKHO GROUP

ABDUL MUBEEN AND ZAIN UL AABIDEEN