Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں پانی کے شدید بحران کا خدشہ

گھارو میں ترقیاتی کاموں کے باعث فراہمی 3 دن معطل رہے گی، شہریوں کو پانی احتیاط سے استعل کرنے کا مشورہ
اپ ڈیٹ 15 مئ 2024 10:44pm

ایک طرف موسمِ گرما کی شدت بڑھ رہی ہے اور دوسری طرف انتباہ کیا جارہا ہے کہ کراچی میں پانی کا بحران مزید سنگین ہوسکتا ہے۔ واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ پانی ذخیرہ کرکے رکھیں اور استعمال میں احتیاط برتیں۔

شہرِ قائد کے مکینوں کو واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 16 سے 19 مئی کے دوران ترقیاتی کاموں کے باعث پانی کی فراہمی میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ کے الیکٹرک اور واٹر کارپوریشن کے ترقیاتی کاموں کے باعث نیو پمپ ہاؤس گھارو سے پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔

پانی کی فراہمی میں تعطل سالانہ ترقیاتی کاموں کے باعث رونما ہوگا۔ اہلِ کراچی کو مجموعی طور پر 13 ایم جی ڈی پانی کم فراہم کیا جائے گا۔

کم و بیش تین دن جاری رہنے والے ترقیاتی کاموں کے باعث گھارو پمپنگ اسٹیشن میں نئے برقی آلات اور پینل نصب ہوں گے۔

karachi

WATER SUPPLY SUSPENDED

THREE DAYS

GHARO PUMPING StATION

ANNUAL DEVELOPMENT WORK