Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حارث وحید کا ساتھی اداکاروں اور پسندیدہ ساتھی اداکاروں کے ساتھ رومانس پر اظہارخیال

پسندیدہ ساتھی ادا کاراوں کے ناموں کا بھی انکشاف کیا
شائع 15 مئ 2024 09:13am
فوٹوفائل
فوٹوفائل

حارث وحید ایک ورسٹائل اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار ہیں۔ وہ کئی سالوں سے شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔

آخر کار ،اب اداکار کو ایک شاندار مین اسٹریم اداکار کے طور پر پہچان مل رہی ہے۔ انہوں نے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) سے اداکاری کی تعلیم حاصل کی۔

فیصل قریشی نے اپنی پسندیدہ اداکاراوں کے بارے میں بتا دیا

حارث وحید نے زیادہ تر منفی کادار کیے ہیں۔ان کے قابل ذکر ڈراموں میں سامی، “محبت چھوڑدی میں، ”مجھے وداع کر“، ”جھوم“ اور ”تیرے بن“ شامل ہیں۔

اس وقت وہ ”جان جہاں“ میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں اور شائقین کی تعریف حاصل کر رہے ہیں۔ مداح نوال سعید کے ساتھ ان کی جوڑی کو پسند کر رہے ہیں۔

حال ہی میں وہ ایک یوٹیوب چیٹ سیشن میں نظر آئے۔ شو میں حارث وحید نے ساتھی اداکاروں کے ساتھ رومانس کرنے کی بات کی۔

انہوں نے پسندیدہ ساتھی اداکاراوں کے ناموں کا بھی انکشاف کیا۔

ساتھی اداکاراوں کے ساتھ رومانس کے بارے میں بات کرتے ہوئے حارث وحید کا کہنا تھا کہ ساتھی اداکاراوں کے ساتھ رومانوی طور پر شامل ہونا مناسب نہیں ہے، کیونکہ آپ یہاں اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے نہیں، بلکہ کام کرنے آئے ہیں اور اگر کوئی رومانس چاہتا ہے تو وہ اسے اپنے کام کی جگہ سے باہرکرسکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر دونوں لوگوں کے درمیان ایمانداری ہوگی تو یہ بالآخر اپنا راستہ بنا لے گی۔

اپنے پسندیدہ ساتھی اداکاراوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے حارث نے کہا کہ مجھے ”جھوم“ میں زارا نور عباس کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آیا ہے۔ “جان جہاں میں ”تبریز“ اور ”گلریز“ نے بھی اسکرین پر زبردست کیمسٹری پیش کی۔

میں قاسم علی مرید کو بھی کریڈٹ دوں گا۔ آپ جو بھی کیمسٹری دیکھ رہے ہیں وہ صرف نوال، میری اور قاسم علی مرید کی وجہ سے ہے۔

دیگر اداکاراوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ،حال ہی میں مجھے مشال خان کے ساتھ کام کرنے میں بھی بہت مزہ آیا۔ مجھے ثانیہ سعید کے ساتھ کام کرنا پسند ہے۔ صبور علی بھی ایک اچھا نام ہے، میں نے ان کے ساتھ ”مجھے وداع ک“ میں کام کیا، وہ فطری طور پر لطیف کردار کی حامل ہیں۔ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz