Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دلجیت دوسانجھ نے شازیہ منظور کا مشہور پنجابی گانا گایا، ویڈیو وائرل

دونوں جانب سے خیر سگالی کے جذبات پیش کیے گئے
شائع 15 مئ 2024 08:39am

حال ہی میں دلجیت دوسانجھ نے اپنے لائیو کنسرٹ میں شازیہ منظور کا مشہور پنجابی ”گانا بتیاں بوجھائی رکھ دی“ گایا ہے۔

دلجیت دوسانجھ کی شازیہ منظور کا مشہور پنجابی گانا گاتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

ہیرا منڈی کی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے نفرت کرتی ہیں؟

شازیہ منظور نے بھی مثبت انداز میں جواب دیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے لئے دل کو چھو لینے والے الفاظ بھی شیئر کیے۔ دلجیت دوسانجھ نے لکھا کہ ’عزت عزت، اے اے بہت پیار، شازیہ منظور آفیشل‘۔

جس پر شازیہ منظور نے جواب دیا کہ ’آپ کا بہت احترام ہے پتر، آپ ہمارا فخر ہیں، اسی طرح خدمت کرتے رہیں۔ آپ کی سب سے بڑے مداح کی جانب سے۔

پاکستانی اور بھارتی پنجابی گلوکاروں کے درمیان ایک ہی ثقافت کی وجہ سے ایک حیرت انگیز رشتہ ہے۔

بہت سے پاکستانی پنجابی گلوکار بھارت میں مقبول ہیں، اسی طرح بہت سے بھارتی پنجابی گلوکار پاکستان میں بہت مشہور ہیں۔

ایک وقت تھا جب شازیہ منظور، ابرار الحق اور سجاد علی جیسے پاکستانی گلوکار بھارت میں مقبول تھے۔ یہاں تک کہ ہندوستانیوں نے بھی بہت سے مشہور پاکستانی گانوں کی نقل کی۔

entertainment

lifestyle

showbiz celebrities