Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیکٹ چیک : کراچی کے سمندر کی لہروں میں پُر اسرار نیلی روشنی کا معمہ حل

ڈبلیو ڈبلیو ایف نے وضاحت پیش کر دی
شائع 15 مئ 2024 12:27am

کراچی کےسمندر میں نیلی روشنی نے شہریوں کواس وقت مبتلہ کر دیا جب ایک ویڈیو میں دیکھا گیاکہ نیلی اور چمکتی روشی لہروں کے ساتھ ٹکراتے ہوئے غائب ہو جا رہی ہے ، تاہم اب اسکی وجہ سامنے آگئی ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف (پاکستان) کے تیکنیکی مشیر محمد معظم خان کے مطابق یہ پر اسرار روشنی ناکٹیلوکاسائنٹی لونس نامی جاندار کے ہیں جو نیلی روشنی کا سبب بن رہاہے، اسے سی فائر یا سی ٹوئینکل بھی کہتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سمندر میں ایک کیمیائی عمل ہے جس میں حجم میں انتہائی چھوٹے جاندار روشنی خارج کرتے ہیں۔ لہروں کے اس انداز و عمل کو بایولومینیسینس کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی فرد ان چمکتی لہروں میں ہاتھ ڈالیں تو اس کے ہاتھ بھی کچھ دیر یہ جاندار چمکتے رہتے ہیں۔ پاکستان میں تین سے چار ماہ بعد اس کے بلومز پیدا ہوجاتے ہیں، یہ جاندار رائی کے دانے سے بھی چھوٹا ہے، سمندر میں اس کی موجودگی سمندر کی زرخیزی کی علامت ہے۔

karachi

WWF