زمین سے 2600 گنا بڑا سیارہ دریافت، لیکن وزن میں روئی سے بھی ہلکا
ہمارا نظام شمسی کتنا وسیع ہے اس کا اندازہ لگانے کے لیے سائنس آج بھی کوششوں میں مصروف ہے۔ سائنسدان آئے روز نئے سیارے دریافت کر رہے ہیں، اور حال ہی میں انہوں ایک ایسے بڑے حجم والا سیارہ دریافت کیا ہے جو وزن میں انتہائی ہلکا پھلکا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے سیارے کو ابتدائی طور پر وائڈ اینگل سرچ فار پلینٹس (WASP) کی مدد سے دیکھا گیا۔
زمین سے 12 سو نوری سال کے فاصلے پر واقع ”WASP-193b“ نامی نیا سیارہ مشتری سے 50 فیصد بڑا ہے لیکن اس کا وزن روئی سے بھی ہلکا اور یہ بہت ملائم ہے۔
ناسا کے مطابق کاٹن کینڈی کی کثافت والے اس حیرت انگیز سیارے کو ”Super-Puffs“ کا نام دیا گیا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق سیارہ انتہائی کم کثافت رکھتا ہے، جس کا حجم اور سائز مشتری سے بالترتیب 0.14 اور 1.5 گنا زیادہ ہے۔ جس کے نتیجے میں کثافت تقریباً 0.059 گرام فی کیوبک سینٹی میٹر بنتی ہے، جو کاٹن کینڈی جتنی ہے۔
ایم آئی ٹی کے پروفیسر اور تحقیق کے شریک مصنف جولین ڈی وٹ کا کہنا ہے کہ ’سیارہ اتنا ہلکا ہے کہ ایک مشابہ، ٹھوس سیارے کے مواد کے بارے میں سوچنا مشکل ہے، سیارہ بنیادی طور پر روئی جیسا نرم و ملائم ہے‘۔
محققین کو شبہ ہے کہ WASP-193b زیادہ تر ہائیڈروجن اور ہیلیم سے بنا ہے، جس کا ماحول مشتری کے اپنے ماحول سے دسیوں ہزار کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ تاہم، سیاروں کی تشکیل کے موجودہ نظریات ابھی تک اس بات کی وضاحت نہیں کر سکتے کہ کسی سیارے کا ماحول اس حد تک کیسے پھیل سکتا ہے۔
Comments are closed on this story.