Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرینہ سے طلاق؟ سیف علی خان نے اپنی بیوی کا نام چھپانا شروع کردیا

سیف علی خان نے کرینہ کپور کی محبت میں اپنے ہاتھ پر ان کے نام کا ٹیٹو گدوایا تھا
شائع 14 مئ 2024 10:01pm

پٹودی خاندان سے تعلق رکھنے والے بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان کی نئی تصویر نے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا ہے۔

سیف علی خان کی ایک تازہ ترین تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ ان کے بائیں ہاتھ میں کرینہ کے نام کے ٹیٹو کے بجائے ایک نیا ڈیزائن موجود ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کو 13 مئی کے روز ممبئی ائیر پورٹ پر دیکھا گیا جن کی تصویر نے ان کے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا۔

یاد رہے سیف علی خان اور کرینہ کپور سال 2008 میں فلم ’’ٹشن‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے، جس کے بعد سیف علی خان کو کرینہ کپور پسند آگئیں اور انہوں نے اداکارہ کو شادی کی پیشکش کر دی۔

پھر سال 2012 میں دونوں اداکار شادی کے بندھن میں بندھے اور زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔

سیف علی خان نے خاص طور پر کرینہ کپور کی محبت میں اپنے ہاتھ میں ان کے نام کا ٹیٹو گدوایا تھا۔

تاہم اب سیف کی نئی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے ہاتھ میں نئے ڈیزائن کا ٹیٹو دیکھا گیا۔

وائرل تصویر پر سوشل میڈیا صارفین یہ کہتے دکھائی دیے کہ انہوں نے کرینہ کپور کے نام کو چھپا دیا۔

تاہم، ایک صارف سوشل میدیا صارف نے امکان ظاہر کیا کہ یہ فلم کیلئے بھی ہوسکتا ہے۔

Kareena Kapoor

Divorce

Saif Ali Khan

Tattoo Covered

Bollywood Actors