Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرینہ کا 24 سال پرانا اسٹائل مغرب میں نیا ٹرینڈ بن گیا

دنیا بھر میں لوگ کرینہ کا لُک اپنانے لگے
شائع 15 مئ 2024 08:00am

’’بیبو‘’ کے نام سے مشہور بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ کرینہ کپور کا کئی سال پرانا فلمی میک اپ دوبارہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا ہے۔

جی ہاں سال 2001 میں ریلیز ہونے والی کرینہ کپور کی مشہور فلم ’’اشوکا‘‘ میں ان کا فلمی میک اپ 2024 میں ایک بار پھر ٹاپ ٹرینڈ بن کر سامنے آیا ہے۔ خاص طور پر یہ ٹرینڈ مغربی ممالک میں مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک مشہور میک اپ آرٹسٹ Querramellca (Raa) نے سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور کا منفرد میک اپ خود پر آزمایا اور منفرد ریل ویڈیو شئیر کی۔

مذکورہ ویڈیو پر اب تک 1 لاکھ 39 ہزار ویوز آچکے ہیں۔

ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ اپنے بوائے فرینڈ کے ہمراہ وائرل اشوکا ٹرینڈ میک اپ کرتی نظر آئیں۔ ویڈیو کے عقب میں اشوکا فلم کا مشہور گانا بھی سنا جا سکتا ہے۔

علاوہ ازیں دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی کرینہ کپور کی مشہور فلم اشوکا کے گانے ’‘ سن سنانا نانا سن سنانا نن’’ پر لپ سنکنگ کررہے ہیں اور میک اپ کرکے ویویز حاصل کررہے ہیں۔

Bollywood actress

Kareena Kapoor

Ashoka Trend

Ashoka Look