Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دبئی لیکس کا چرچہ میں نے کل ہی بریک کردیا تھا، فیصل واوڈا

ہوا میں بات کرنے کے بجائے شواہدپ یش ہونا چاہئیں، سابق وزیر
اپ ڈیٹ 14 مئ 2024 10:32pm

سینیٹر فیصل واوڈا کا جسٹس بابر ستار کے خط پر کہنا ہے کہ ہوا میں بات کرنے کے بجائے شواہد پیش ہونا چاہئیں، قانون صرف اور صرف شواہد کو ہی مانتا ہے۔

فیصل واوڈا کی آج نیوز کے پروگرام روبرو میں گفتگو کہا کہ پاکستان سے بڑا کوئی نہیں، ملک کیلئے کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں خط لکھنے کا رواج چل نکلا ہے، سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کی شناخت کوئی نہیں۔

جسٹس بابر ستار کو سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ٹاپ آفیشل کی طرف سے ملنے والے پیغام پر ان کا کہنا تھا کہ ’ثبوت مانگتے ہیں ہم‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہرجگہ مافیاز ہیں میں کہتا ہوں ہر چیز میرٹ پر ہونی چاہئے۔ ہم نے پاکستان کو اپنے لئے استعمال نہیں کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دبئی لیکس کا چرچہ میں نے کل بریک کیا، کیا ملک میں جاری تمام معاملات کا مقصد ملک میں آنے والی سرمایہ کاری کو روکنا ہے؟

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کیلئے نہ ڈیل ہے نہ ڈھیل ہے، حکومت سے مذاکرات نہ کرنے کے بیانات صرف ’ٹوپی ڈرامہ‘ ہیں، بہت جلد سب کو نظر آجائے گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کا خط ٓرمی چیف کو ملا تو توڑ مروڑ کر کچرے کے ڈبے میں پھینک دیا جائے، اس کا جواب بھی نہیں ملے گا۔

AAJ NEWS

AAJ TV SPECIAL