Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہن کو بچانے کیلئے مگر مچھ کو گھونسا جڑنے والی خاتون کیلئے شاہی اعزاز کا اعلان

31 سالہ جارجیا نے 2 بار مگرمچھ سے مقابلہ کرکے اپنی جڑواں بہن کی جان بچائی
شائع 15 مئ 2024 07:00am

اگر آپ کا سامنا مگرمچھ سے ہوجائے تو کیا آپ کیا کریں گے؟ یقینا آپ اُس خونخوار جانور کے قریب جانے کے بجائے اس سے دور بھاگ جائیں گے۔

مگر ایک ایسی بہادر خاتون ایسی بھی ہیں جنہوں نے اپنی بہن کو مگرمچھ کے منہ سے نکالنے کے لیے اپنی جان کی بھی پرواہ نہ کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو سے تعلق رکھنے والی برطانوی خاتون نے اپنی جڑواں بہن کو مگر مچھ کے نوکیلے جبڑوں سے بچانے کا کارنامہ انتہائی بہادری کے ساتھ انجام دیا۔

اس جرات مندانہ عمل پر انہیں برطانوی شاہی خاندان کے بادشاہ کی جانب سے بہادری کے میڈل کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

واقعہ کیسے پیش آیا؟

یہ خوفناک واقعہ جارجیا اور میلیسا لوری نامی جڑواں بہنوں کے ساتھ سال 2021 میں میکسیکو میں پیش آیا۔

28 سالہ میلیسا اور جارجیا لوری ایک جھیل میں تیراکی کر رہی تھیں جب انہوں نے مگر مچھ کو اپنے قریب آتے دیکھا جس کے بعد انہوں نے وہاں سے دوڑ لگانے کی کوشش کی۔

بی بی سی کے مطابق مگرمچھ نے میلیسا کو پانی کے اندر گھسیٹ لیا تھا جبکہ جارجیا کنارے پر پہنچ چکی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میلیسا پانی کے اندر ڈوب رہی تھیں کہ ان کا چہرہ ان کی بہن جارجیا لوری نے دیکھا اور اپنی بہن کو بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی۔

میلیسیا کی ٹانگ اور پاؤں پر متعدد زخم آئے وہیں مگرمچھ سے مقابلے کے دوران جارجیا ایک ہاتھ سے مگر مچھ کے سر پر مکے برسا رہی تھیں جبکہ ان کا دوسرا ہاتھ زخمی ہوگیا تھا۔

31 سالہ جارجیا نے 2 بار مگرمچھ سے مقابلہ کرکے اپنی جڑواں بہن کی جان بچائی۔

دونوں بہنیں کافی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے دریا کی کشی میں سوار ہو کر اسپتال پہنچیں، جہاں میلیسیا کئی ماہ تک زندگی و موت کی کشمکش میں رہیں۔

Woman Punched Crocodile