Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عابدہ پروین ہماری مہذب قدیم ثقافت کی سفیر ہیں، صوبائی وزیر ثقافت

سندھ کی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے میری خدمات ہمیشہ ساتھ ہیں ، عابدہ پروین
شائع 14 مئ 2024 08:30pm

صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات کی ہے۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے صوفی گلوکارہ سے ملاقات میں سندھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے متعلق گفتگو ہوئی ساتھ ہی صوبائی وزیر نے عابدہ پروین کو سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنگ آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت دی۔،

اس موقع پر سندھ کی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے عابدہ پروین نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، عابدہ پروین کا کہنا تھا کہ محکمہ سیاحت و ثقافت اس وقت بہتر انداز میں کام کررہا ہے۔

عابدہ پروین کا کہنا تھا کہ سندھ کی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے میری خدمات ہمیشہ ساتھ ہیں۔،

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عابدہ پروین ہماری مہذب قدیم ثقافت کی سفیر ہیں ان کی شخصیت خود ایک ادارے کی حیثیت رکھتی ہے۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے عابدہ پروین کی خدمات حاصل کی جائیں گی، ہماری کوشش ہے سندھ میں موجود نیا ٹیلنٹ عابدہ پروین سے سیکھ سکے۔

Abida Parveen