Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا، فیصلہ اب عمران خان کریں گے، عمر ایوب

امریکی سفیر نے وزیراعظم، اسپیکر اوراپوزیشن لیڈرسےملاقات کا کہا تھا، بانی چیئرمین کی رہائی کی بات نہیں ہوئی، اپوزیشن لیڈر
شائع 14 مئ 2024 07:02pm

اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کی پارلیمانی رپورٹرس ایوسی ایشن کے وفد سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے شیر افضل مروت کا جواب عمران خان کو پیش کیا جائیگا، عمران خان شیر افضل مروت کا فیصلہ کریں گے، جیسا عمران خان کہیں گے میں ویسا کروں گا۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر نے وزارت خارجہ کے ذریعے ملاقات کا کہا تھا اس ملاقات کو کرٹیسی کال کہا جا سکتا ہے امریکی سفیر نے وزیراعظم، اسپیکر اوراپوزیشن لیڈرسےملاقات کا کہا تھا جس میں عمران خان کی رہائی کی بات نہیں ہوئی۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سفیر سے کہا قانون کی حکمرانی ہواس کو ہم بھی قبول کریں گے آپ بھی کریں، اندرونی معاملات میں مداخلت نہ امریکا کی مانتے ہیں نہ یو کے کی نہ کسی اور ملک کی، اسٹیبشلمنٹ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں حکمران اتحاد خودبانی چیئرمین سے مذاکرات پر مجبور ہوجائیں گا ، امریکی سفیر سے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا امریکی سفیر سےکہا کہ جو آئین حقوق دیتا ہے اسی پر عمل ہو۔

umar ayub

Sher Afzal Marwat