Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان کے دکی کول مائنز ایریا پر مسلح افراد کا دھاوا، فائرنگ سے 5 افراد زخمی

محافظین کی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
شائع 14 مئ 2024 06:56pm

بلوچستان کے ضلع دکی میں سردار میر عثمان ترین کول مائنز ایریا میں مسلح افراد نے مزدوروں پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی گارڈز سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

مسلح افراد نے جب دکی کول مائنز ایریا میں حملہ کیا تو حفاظت پر تعینات نجی سکیورٹی گارڈز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے اس تبادلے میں دو نجی سکیورٹی گارڈ اور تین مزدور زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

محافظین کی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بلوچستان کے ضلع گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے سربندر میں فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی کوارٹر پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں سوئے ہوئے 7 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔

جاں بحق و زخمی افرادکا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے تھا جو سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے۔

Dukki

Coal Mime Area Firing

Attack on Coal Mine