Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

جیکی شروف اپنے ’بھِڑو‘ کے تحفظ کیلئے عدالت جا پہنچے

جیکی شروف تنگ آگئے
شائع 14 مئ 2024 06:44pm

’اے بِھڑو“ بول کر ساتھی اداکاروں کو مخاطب کرنے والے نامور بھارتی اداکار جیکی شروف نے اچانک عدالت کا رُخ کرلیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکار خود سے منسوب مشہور لفظ ’بھِڑو‘ کی وجہ سے ہی عدالت پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکی شروف نے اپنے تجارتی حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے نئی دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

اداکار نے حال ہی میں دہلی ہائی کورٹ میں متعدد اداروں کے خلاف ان کی رضامندی کے بغیر اپنے نام، تصاویر، آواز اور اپنے مخصوص لفظ بھِڑو لفظ کا استعمال کرنے والوں کے خلاف اعتراض عائد کیا ہے۔

ان کی جانب سے توہین آمیز میمز پر بھی اعتراض اٹھایا گیا، ساتھ ہی اپنے کمرشل رائٹس کے تحفظ کا بھی مطالبہ کیا۔

ان کی درخواست پر کل (بدھ کے روز) عدالت میں اہم سماعت ہوگی۔

جیکی شروف کے وکیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لوگوں کو اس بات کی بالکل اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اپنی مصنوعات کی فروخت میں ان کا نام استعمال کر کے صارفین سے جھوٹ بولیں کہ ان مصنوعات کو جیکی شروف کی جانب سے توثیق حاصل ہے۔

وکیل کے مطابق یہ لوگ جیکی شروف کا نام اور تصاویر کا غلط استعمال کر کے بڑی رقم کما رہے ہیں، یہ سب کرنے کی بالکل اجازت نہیں دی جائے گی۔

خیال رہے اس سے قبل امیتابھ بچن اور انیل کپور جیسے نامور اداکار بھی اسی طرح کے اقدامات دائر کرچکے ہیں۔

انیل کپور بھی اپنے نام، آواز، تصویر کے ساتھ ساتھ لکھن، مسٹر انڈیا، مجنو بھائی، نائک جیسے اپنے کرداروں اور جھکاس کے فقرے کو ان کی اجازت کے بغیر اپنی تصویر کے ساتھ استعمال کرنے پر بھی اعتراض اٹھا چکے ہیں۔

Bollywood actor

Jackie Shroff

Copy Rights of Bhiru