Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

خواتین بڑھتی طلاقوں کی ذمہ دار کس طرح ہیں؟ سعید انور نے بتا دیا

سعید انور کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین سیخ پا
شائع 14 مئ 2024 05:58pm

معروف شخصیات کی جانب سے اکثر ایسے بیانات سامنے آتے ہیں جس کے باعث وہ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آجاتے ہیں، اور اب ان بیانات میں حالیہ اضافہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اور کامیاب ترین اوپنر بلے باز سعید انور نے کردیا ہے، جن کا بیان صارفین کی طبعیت پر گراں گزر رہا ہے۔

سعید انور کی ایک پرانی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو کہ ایک معروف صحافی مرتضیٰ علی وہاب نے شئیر کی ہے۔

وائرل ویڈیو میں سعید انور خواتین کے باہر نوکری کرنے سے متعلق بات کرتے نظر آئے۔

سابق کرکٹر نے نیوزی لینڈ کے موجودہ کپتان اور آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر سے ہونے والی ملاقات کا تذکرہ کیا، جس میں انہوں نے معاشرے میں طلاق کے بڑھتے رجحان کا ذکر کیا۔

انٹرنیٹ پر گردش کرنے والے اس وائرل کلپ میں سعید انور نے طلاق کی شرح میں اضافے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی وجہ خواتین کو اپنے گھروں سے باہر کام کرنے اور مالی خودمختاری حاصل کرنے کی آزادی کو قرار دیا۔

انہوں نے کہا، ’میں نے دنیا کا سفر کیا ہے۔ میں ابھی آسٹریلیا، یورپ سے واپس آ رہا ہوں۔ وہاں نوجوان مصائب کا شکار ہیں، خاندانوں کا برا حال ہے۔ جوڑے لڑ رہے ہیں۔ معاملات کی حالت اتنی خراب ہے کہ انہیں اپنی خواتین کو پیسے کے لیے کام کرنے پر مجبور کرنا پڑتا ہے‘۔

سعید انور نے مختلف ممالک کے افراد کے ساتھ ہونے والے مقابلوں کا ذکر کیا جنہوں نے مبینہ طور پر خواتین کے افرادی قوت میں داخل ہونے کی وجہ سے ہونے والی سماجی خرابی پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا، ’نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے مجھے یہ پوچھنے کے لیے فون کیا، ’ہمارا معاشرہ کیسے بہتر ہوگا؟… آسٹریلوی میئر نے مجھ سے کہا، ہماری ثقافت تب سے تباہ ہو گئی ہے جب ہماری خواتین افرادی قوت میں داخل ہوا۔‘

لائیو نیوز کے دوران نامناسب اشارے کرنے والی رپورٹر کی ایک اور ویڈیو وائرل

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ’جب سے پاکستان میں خواتین نے کام کرنا شروع کیا ہے، گزشتہ تین سالوں میں طلاق کی شرح میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔‘

سعید انور کے مطابق ’(بیویاں کہتی ہیں) تم جاؤ بھاڑ میں، میں خود کما سکتی ہوں۔ میں اپنے طور پر گھر چلا سکتی ہوں۔ آپ اس گیم پلان کو تب تک سمجھ نہیں پائیں گے جب تک کہ آپ کو رہنمائی نہ ملے‘۔

انہوں نے بتایا کہ آج کی خواتین کو مردوں کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ اب وہ خود مختار ہوچکی ہیں اس لیے ان میں برداشت کی حد ختم ہوچکی ہے اور ان کے لیے طلاق مانگنا آسان ہوگیا ہے۔

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد سے لوگوں نے سابق کرکٹر پر خواتین کو مورد الزام ٹھہرانے اور مردوں کے کاموں کے بارے میں بات نہ کرنے پر تنقید کی ہے۔

سعید انور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

Saeed Anwar

Divorce rate

Remarks on Working Women

Controversial Remarks ABout women